فاران یامین:تھانہ شادباغ کی حدود میں نشے کے عادی افراد نے ایک شخص کی جان لے لی۔
مقتول کی شناخت مصری شاہ کے رہائشی ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ساحل اپنے بہنوئی سے ملنے کے لیے حضوری شاہ دربار آیا تھا جہاں نشہ کرنے والوں نے اُس پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ساحل کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے مقتول کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے اس واقعے میں ملوث افراد کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور عوامی تحفظ کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔