کیچڑ سے اٹی گلیوں میں دس سال رہائش بامشقت؛ پاک ٹاؤن کے مکین بے جرم سزا سے تھک گئے

3 Sep, 2024 | 04:27 AM

افشاں رضوان:  شنگھائی روڈپاک ٹاؤن کےمکین سیوریج کےپانی اورٹوٹی گلیوں اور ابلتے گٹروں کے ہاتھوں دس سال سے پریشان ہیں ۔ 
انتظامیہ کی نااہلی  کے سبب علاقے میں واقع سکول کے گیٹ کے سامنے بھی گنداپانی جمع رہتا ہے جس سے بچوں اور ٹیچرز کو سکول آنے جانے مین دشواری ہوتی ہے۔
علاقہ  کےمکین بتاتے ہیں کہ انہیں 10سال سے ان مسائل کا سامنا ہے۔ شکایات کرتے ہیں لیکن سنوائی نہیں ہوتی۔

پاک ٹاؤن کی گلیوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔ پانی کا کہیں نکاس نہیں ہوتا، گلیوں میں ہمہ وقت کیچڑ جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ 


اس حوالے سے علاقہ  کےمکینوں کا  کہنا ہے  کہ انہیں گلیوں کی مرمت اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے مزید انتظار نہ کروایا جائے اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوئی صورت نکالی جائے۔

مزیدخبریں