دوگیج گاؤں کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا، عوام سراپا احتجاج

3 Sep, 2024 | 04:04 AM

افشاں رضوان:  باٹا پور کے قریبی گاؤں دوگیج ، بھسین روڈ کے مکین سیوریج کے ناقص انتظام کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے عاجز آ گئے۔ احتجاج پر آمادہ  علاقہ مکینوں کی جانب سے واسا انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

  شہری کہتے ہیں پانچ چھ سال سے علاقے کا سیوریج سسٹم مکمل ناکارہ ہو چکا ہے۔  نمازی ،سکول کے بچے، حتی کہ جنازہ لے کر جانے والوں تک کو   سیوریج کے گندے پانی کے عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گاوں دوگیج ، بھسین روڈ باٹا پور کے مکینوں کا کہناہے کہ سیوریج زدہ روڈ کے باعث برسات کے موسم میں آمدورفت مکمل بند ہو جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واسا انتظامیہ کو کئی بار درخواستیں دی ہیں۔ وہ چند اہلکار بھیج دیتے ہیں جو کچھ صفائی کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ پانی کی اس علاقہ سے کہیں اور نکاسی نہیں ہوتی جو اصل مسئلہ ہے وہ جوں کا توں رہتا ہے اور گندا پانی اوور فلو ہو کر علاقہ کے مکینوں کے لئے بدستور عذاب بنا رہتا ہے۔ 

علاقہ کے لوگ سیوریج کے نظام کی مکمل اوور ہالنگ چاہتے ہیں مگر اس علاقے کی کوئی نہیں سنتا ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے اعلی حکام سے علاقے کی حالت زر پر توجہ دے کر مسائل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں