غوثیہ کالونی میں پانی کا نکاس نہ ہونے سےعلاقہ غلیظ  پانی کے نالے کا منظر پیش کرنے لگا

3 Sep, 2024 | 03:20 AM

اسوہ فاطمہ:  فیروزپور روڈ غوثیہ کالونی میں پانی کا نکاس نہ ہونے سےعلاقہ غلیظ  پانی کے نالے کا منظر پیش کرنے لگا ،، پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا۔  علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر  ہو رہی ہے لیکن ایسا دیکاھئی دیتا ہے کہ  انتظامیہ کو اس علاقہ کے مکینوں کی حالت کی کوئی پرواہ نہیں۔
صدر گول چکر، غوثیہ کالونی بارش کے بعد پانی جمع، کھلے سیوریج نالے سے گندا پانی نکل کر سڑکوں پر جمع،، ٹریفک شدید سست روی کا شکار ہے،، راہگیروں کی نکل و حرکت ناممکن ہوگئی ہے.

صدر گول چکر، غوثیہ کالونی میں بارش کے بعد پانی جمع ہوجانا معمول ہے. سیوریج کے پانی کی بھی نکاسی نہیں ہوتی، بارش ہوتی ہے تو بارش کے پانی کے ساتھ سیوریج کے کھلے نالے کا پانی بھی مل جاتا ہے اور پورا علاقہ غلیظ پانی کے نالے  میں بدل جاتا ہے۔

  پیر کے روز بھی موسلا دھار بارش کے بعد کھلے سیوریج نالے سے گندا پانی نکل کر سڑکوں پر جمع ہو گیا اور پہلے ہی مسائل کا شکار مکینوں کی زندگیاں ایک بار پھر شدید دشواریوں سے دوچار ہو گئیں۔ 

 ٹریفک شدید سست روی کا شکار ہو گیا۔  راہگیروں کی نقل و حرکت ناممکن ہوگئی. پانی کا بروقت نکاس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ 
غوثیہ کالونی میں  بارش اور سیوریج کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا

علاقے میں گٹروں کا پانی بھی سڑکوں پر آ جانے سے  علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ رہائشیوں نے انتظامیہ سے پانی کی نکاسی فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں