مادرِ ملت کالونی پاکستانی چوک کے مکین انتظامیہ کی مسلسل بے حسی پر برہم

3 Sep, 2024 | 02:55 AM

اسوہ فاطمہ:  مادر ملت کالونی کا پاکستانی چوک انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار  ہو گیا۔  چوک سے ملحقہ تمام سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں، علاقے میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے،،انتظامی بے حسی کیخلاف رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔
مادرملت کالونی پاکستانی چوک انتظامی عدم توجہی کا شکار ہوچکا ہے۔ انتظامی بے حسی کیخلاف رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔ چوک سے ملحقہ تمام سڑکیں اور گلیاں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ علاقے میں سیوریج کے نکاس کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

اس علاقہ میں گلیاں عملاً کچی ہیں جن میں معمولی بارش سے کیچڑ ہو جاتا ہے اور آمدورفت محال ہو جاتی ہے۔

 گزشتہ کئی سالوں سے سیوریج پائپ سڑکوں پر  ادھر ادھر بکھرے پڑے ہیں، جو یہاں زیر زمین سیوریج لائن بچھانے کے لئے پہنچائے گئے تھے لیکن اس سیوریج لائن پر کام کا آغاز کبھی نہیں ہو سکا، اب یہ کنکریٹ پائپ  مکینوں کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 تاروں کے جھولتے گچھے زمین تک آچکے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں حادثات معمول بن چکے ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

 مسلسل بڑھتے مسائل سے تنگ آئے ہوئے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتی تو  ہماری ان گلیوں کو کسی بڑے کنٹینر میں رکھوا کر لے جائے اور سمندر میں غرق کر دے۔ 

مزیدخبریں