ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی منصوبوں اور ریلیف کے پروجیکٹس پر مل کر چلیں گے، پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت میں اتفاق

pmln ppp alliance in Punjab, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ 
دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ہوا جس مین دونوں پارٹیوں کے نمائندوں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

 پیپلزپارٹی کی طرف سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن، حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی نمائندگی کی۔ 

   ملاقات میں اتفاق کی گیا کہ  حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹمز کی عوام کو فراہمی کے منصوبوں کو اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا۔ صوبے میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن و امان کو یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عمل درآمد کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ  کی کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کیلئے سکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔


مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ  کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پی پی پی کی قیادت اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی  کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

 حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ  اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔