ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندھیر نگری چوپٹ راج؛خاتون کا گھر لوٹ لیا، بلڈوزر سے گرا کر آگ لگا دی

Asad Ullah Pur Hafizabad, City42
کیپشن:   حافظ آباد کے علاقہ اسد اللہ پور میں بیس افراد کے گروہ نے 29 اگست کو ایک تنہا خاتون کے گھر پر حملہ کیا ، 10 لاکھ روپے، 20 تولہ زیورات لوٹ کر ایک کنال پر تعمیر پختہ گھر میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور بلڈوزر سے گھر کے کئی حصے گرا دیئے:  پولیس اس واقعہ کے دوران نزدیک نہیں پھٹکی۔ فوٹو؛ سکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حافظ آباد میں قانون کے خوف سے بالاتر خود سر  شخص نے اپنے بیس ساتھیوں کی مدد سے ایک خاتون کے گھر پر حملہ کر کے لوٹ مار کی، گھر کو بلڈوزر سے گرا دیا ، اس پر ہی بس نہ کی بلکہ ملبہ کو آگ لگا کر سب کچھ خاکستر بھی کر دیا۔ پولیس اس سنگین جرم کے دوران  قانون شکن گروہ کے نزدیک نہیں پھٹکی۔

معلوم ہوا ہے کہ حافظ آباد کے علاقے اسد اللہ پور میں 20 سے زائد  افراد نے  بیرون ملک مقیم ایک شہری کے گھر پر حملہ کیا جہاں صرف اس کی بیوی اور بچہ مقیم تھے۔ بیس افراد کے گروہ کے  لیڈر کو شبہ تھا کہ بیرون ملک مقیم شہری اس کے رشتہ دار کے قتل کے مشورہ میں شامل تھا۔ اس شبہ کو لے کر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دھاوا بول کر ایک کنال رقبہ پر بنے گھر میں موجود  سامان لوٹ کر نہ صرف گھر کو آگ لگائی بلکہ بلڈوزر سے گھر ہی گرادیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گھرپر حملے، لوٹ مار اور عمارت گرانے کا مقدمہ متاثرہ خاتون سمعیہ منیر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

سمیعہ منیر نے بتایا کہ ان ے شوہر عرصہ دراز سے بیرون مقیم ہیں، 20  افراد نے  29 اگست کو ان کےگھر پر حملہ کیا۔  مانہوں نے 10 لاکھ روپے، 20 تولہ زیورات لوٹ کر ایک کینال پر تعمیر پختہ گھر میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جب کہ ملزمان اپنے ساتھ  بلڈوزر بھی لے کر آئے تھے جس کی مدد سے گھرکی دیواریں،کمرے، چھت اورپلرزتوڑ دیے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو شک تھا کہ ان کے رشتے دار کے قتل کے مشورے میں اوور سیز پاکستانی محمد حسین شامل ہے۔ ملزمان کو اپنے رشتے دارکے قتل میں مبینہ معاونت پر شہری سے رنجش تھی، واقعہ تین دن قبل پیش آیا اور ملزمان فرار ہیں ۔

 خاتون سمیعہ منیر نے بتایا  کہ گھرکی تباہی کے بعد وہ اپنے اکلوتے کمسن بیٹے کے ساتھ بے گھر ہوچکی ہیں۔