ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی خزانہ کو ستر کروڑ روپے کا نقصان: ایف آئی اے نے مشہور صنعتکار کو گرفتار کر لیا

FIA, Illegal Electricity generating, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   ایف آئی اے نے حیدرآباد  کے معروف صنعتکار سیٹھ گوہراللہ کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں فتح گروپ کے سیٹھ گوہر اللہ کو بغیر نیپرا لائسنس کے بجلی بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، بجلی بنا کر قومی خزانے کو 70 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 ایف آئی اے ذرائع نے بتایا  کہ سیٹھ گوہر کے ساتھ  ملی بھگت میں ملوث ہونے پر حیسکو کے ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، سیٹھ گوہر کے خلاف تحقیقات کر کے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔