الیکشن قریب،بھارت میں بجلی کے بل معاف

3 Sep, 2023 | 11:46 PM

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے بجلی کے بل معاف کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ وہاں عنقریب ہونے والے الیکشن ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں عن قریب ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام دوست اعلانات کئے جا رہے ہیں جن میں حال ہی میں بجلی کے بلوں کی معافی کے حوالے سے اعلان سامنے آیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں کئی عوام دوست تجاویز کی منظوری دی گئی جن میں گیس، بجلی میں عوام کو رعایت دینے سمیت کئی اہم ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست 2023 تک کے تمام بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کر دیا جائے گا اورستمبرکے بل صفر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔

مذکورہ اجلاس میں 1700 کلومیٹر سڑکوں کی بہتری کے لیے 1200 کروڑ اور بھوپال کے مغرب میں 40 کلومیٹر چار لائن بائی پاس کے لیے 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے منصوبے بھی منظور کیے گئے۔

واضح رہے کہ ریاست میں عن قریب اسمبلی انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے جس کے پیش نظر ریاست کی دو اہم سیاسی جماعتیں بی جے پی اور کانگریس اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے بڑے بڑے اعلانات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں