ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت کھانا نہ دینے پر لیسکو ایئر لائن کی ٹیم نے یاسر بروسٹ کی بجلی منقطع کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرہ : لیسکو ایئر لائن سب ڈویژن کی ٹیم نے مفت کھانا نہ دینے پر یاسر بروسٹ کی بجلی منقطع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یاسر بروسٹ جوہر ٹاؤن برانچ میں لیسکو ملازمین کھانا لینے کے لئے گئے، کھانے کا بل مانگنے پر لیسکو ملازمین نے یاسر بروسٹ کی بجلی کاٹ دی۔اس حوالے سے ذرائع کاکہنا کہ بل جمع ہونے کے باوجود یاسر بروسٹ کا کنکشن منقطع کیا گیا۔

لیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

چیف انجینئر آپریشن راجہ محمود نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈائریکٹر سیفٹی کو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے احکامات دیئے گئے۔ لیسکو ملازمین نے حفاظتی اقدامات کے بغیر الیون کے وی جمپر کاٹ کر بجلی منقطع کی۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حفاطتی اقدامات نہ ہونے سے حادثہ ہو سکتا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شادباغ اور بند روڈ پر حادثات ہونے سے دو ملازمین جاں بحق ہوئے۔