ویب ڈیسک: فیصل آباد میں معمولی جگھڑے پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ، دوسرا زخمی ہوگیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقہ پانچ چک کمال پور میں شہباز نامی شہری کا احسن سے راستہ کھلا چھوڑنے پر جھگڑا ہوا، ملزم شہباز نے ساتھیوں کے ہمراہ احسن پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے شہباز موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ فخر حیات نامی شہری زخمی ہوگیا۔
ملزم شہباز اور مجیب الرحمان کو نشاط آباد پولیس نے گرفتارکرلیا، جبکہ زخمی اور لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔