کراچی میں کار چوری کرنیوالا گروپ سرگرم، پولیس بے بس 

3 Sep, 2023 | 10:52 PM

ویب ڈیسک: کراچی میں شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان گھر کے باہر کھڑی کار لے اڑے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 

 متاثرہ شہری عماد جمشید نے تھانہ شاہراہ نورجہاں کو درخواست دی۔شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا، واردات کو نو دن گذر گئے، پولیس تاحال ملزمان کو پکڑ نا سکی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو موٹرسائیکل پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم بائیک سے اتر کر کار کے قریب آیا، کار کا دورازہ کھولا اور گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔ 

مزیدخبریں