ویب ڈیسک: سری لنکا کے دارالحکومت میں پانچ روز کے دوران بارش نے اربن فلڈنگ کا سماں پیدا کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کولمبو میں 20 ستمبر تک بارش ہونے کی پیشین گوئی کر کے ایشیا کپ کے 9 ستمبر سے کولمبو میں ہونے والے میچوں کے حوالے سے انتظامیہ اور شائقین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شئیر کی جانی والی اطلاعات اور وڈیو کلپس سے پتہ چلتا ہے کہ دارالحکومت کولمبو کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ کولمبو کے کئی علاقوں میں بارشوں اور آندھی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلادھار بارش کے سبب کولمبو میں زندگی درہم برہم ہوگئی ہے، املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے. سری لنکا کے دیگر شہروں بھی بارشیں جاری ہیں۔
شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان کی پیشین گوئی کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر سپر فور مرحلہ میں ایک بھی اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تو ایشیا کپ کی کریڈیبلٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھیں گے۔
ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے، لاہور اور ملتان میں تو میچ شیڈول کے مطابق اچھے طریقہ سے ہو گئے تاہم سری لنکا میں کھیلا جانے والا ایک ہی میچ مکمل نہیں ہو سکا اور بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہ کی پیشین گوئی کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر سپر فور مرحلہ میں ایک بھی اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تو ایشیا کپ کی کریڈیبلٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھیں گے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اب ایشیا کپ کی اصولی سپروائزر ایشیائی کرکٹ کونسل کے کارپردازوں نے اپنے صدر جے شاہ پر تنقید شروع کر دی ہے جنہوں نے بالواسطہ پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ اپنے اصل منصوبہ کے مطابق کچھ میچ جن کا پاکستان سے باہر ہونا ناگزیر تھا وہ متحدہ عررب امارات میں کروانے کی بجائے سری لنکا میں کروائے۔
پاکستان کو اپنی میزبانی مں ہو رہے ٹورنامنٹ کے اہم میچوں کا وینیو تک طے نہ کرنے دینے والے جے شاہ اب ناگہاں بارشوں کی وجہ سے خود مشکل میں پھنس رہے ہیں۔ ان کی اس مشکل کا حل یہ ہے کہ جلد از جلد کولمبو میں ہونے والے میچوں اور فائنل کا وینیو تبدیل کر دیا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو میں بارش کے سبب ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کولمبو سے دمبولا منتقل کیے جاسکتے ہیں جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی نے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کرے گی۔