وین میں ایل پی جی  گیس لیکچ سے 16طالبات  بے ہوش

3 Sep, 2023 | 10:28 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: جہانیاں کے قریب ملتان روڈ پر ہائی روف وین میں ایل پی جی  گیس لیکچ کے باعث 16طلبات  بے ہوش ہوگئیں۔ 

ہائی روف وین طلباء کو لیکر بورے والا سے ملتان یونیورسٹی جارہی تھی کہ اچانک گیس لیکج ہوگئی۔ یونیورسٹی کی طالبات کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل اسپتال جہانیاں  منتقل کردیا گیا۔

اہسپتال ذرائع کے مطابق تین طلبات کی حالت تشویش ناک  ہے۔  

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب وین ڈرائیور وین کو ہسپتال میں چھوڑ کر  فرار ہونے میں  کامیاب ہوگیا۔ 

مزیدخبریں