ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمین کا تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ جان بحق، بیٹا شدید زخمی

 زمین کا تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ جان بحق، بیٹا شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد امین گورایہ : نوشہرہ ورکاں میں تھانہ تتلے عالی کے علاقہ دیپے پور میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ جان بحق ہوگیا، جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتول فقیر حسین اپنے بیٹےزاہد کے ہمراہ واپس گاؤں آرہاتھا. مقتول فقیر محمد اور ملزمان عاطف،غلام میراں کے ساتھ زمین کا تنازعہ تھا.  مقتول تھانہ تتلے عالی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد گھر جارہا تھا، کہ اچانک مخالفین کی جان سے فائرنگ کردی گئی، فائرنگ سے فقیر حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بیٹا زاہد شدید زخمی ہوا ۔ 

نوشہرہ ورکاں ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں محمد نواز گھمن اور ایس ایچ او تھانہ تتلےعالی محمد ریاض گوندل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔   پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ھیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ زخمی بیٹے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

 ڈی ایس پی محمد نواز گھمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی جائے گی ۔