طیب مقبول : جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کا ڈراپ سین، اہم حقائق سامنے آگئے۔
پولیس کے مطابق دوافراد کی ذاتی رنجش توہین قرآن کے واقع کی مرتکب بنی، پرویز کوڈو نامی ملزم کو راجہ عمیر سے زاتی رنجش تھی، پرویز کوڈو نے عمیر کو قتل کروانے کیلئے اللہ دتہ نامی ملزم کو پیسے اور بائیک دی۔ ملزم اللہ دتہ عمیر کو قتل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد پرویز کوڈو نے توہین قرآن کرکے عمیر کو پھنسادیا۔توہین قرآن کا مقدمہ عمیر سمیت دو افراد پر درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹر اللہ دتہ پکڑے جانے پر ساری صورتحال واضح ہوئی۔ پرویز کوڈوکو دوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے۔