ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کی کمر توڑ دینے والےمتنازعہ بھاری بلوں میں ہولناک سقم

Heavy burden of electricity bills, Huge price of electricity, Protest on electricity tariff, City42, NEPRA, Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بجلی کے بلوں میں حالیہ ہوش ربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔پاورڈویژن اور نیپرا کے فیصلوں میں تاخیر عوام پر بجلی بن کرگری جس سے ان کو ڈبل بل ادا کرنا پڑا۔ 

 ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت بجلی ٹیرف یکم جولائی سے بڑھانا تھا مگر نیپرا اور پاورڈویژن کی جانب سے بنیادی ٹیرف اورملٹی ایئرٹیرف بڑھانے میں تاخیر کے باعث نوٹیفکیشن 26 جولائی کو جاری ہوا۔

 ذرائع کے مطابق 26 جولائی کے نوٹیفکیشن سے قبل 75 فیصد صارفین کو پرانے ٹیرف کے تحت بلز بھیجے جاچکےتھے،  بعد ازاں 26 جولائی کو نافذ ہونے والے نوٹیفیکیشن کا اطلاق گزشتہ ماہ کے بلوں پر بھی کر دیا گیا۔ اضافہ شدہ ٹیرف کے تحت جولائی اوراگست کے بل ایک ساتھ آئے تو صارفین پر کمر توڑ  بوجھ  دوگنا پڑ گیا۔

 واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کیا گیا۔ کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔