ایک اور غیر ملکی لڑکی نے پاکستان پہنچ کراسلام قبول کرلیا

3 Sep, 2023 | 04:49 PM

ویب ڈیسک:  بیرون ملک سے لڑکیوں کا پاکستان آ کر شادی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایشین ملک ویتنام سے لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نارووال کی جامع مسجد میں اسلام قبول کیا ، لو بیچ مین پیشے کے اعتبار سے سکول ٹیچر ہیں ، لو بیچ مین نے حضرت مولانا زکریا محسن کے ہاتھوں اسلام قبول کیا ،جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں ویتنام کی لڑکی نے اسلام قبول کیا  ،لو بیچ مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام ’آمنہ ‘رکھ دیا گیا ،مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر انگلش میں نعت خوانی کی  ۔

 لو بیچ مین (نیا نام آمنہ ) کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کو پڑھ کر اسکی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا  مذہب اسلام امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے  ،لو بیچ مین کے اسلام قبول کرنے کے بعد جامع مسجد میں میٹھائی تقسیم کی گئی  ،مقامی افراد نے ویتنام کی لڑکی کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

 دوسری جانب  لاڑکانہ کے رہائشی لڑکے کی فلپائن کی لڑکی سے آن لائین نکاح کی تقریب ہوئی ،پولیس ہیڈ محرر کے  نوجوان بیٹے اوشاق احمد شیخ نے فلپائنی لڑکی میکونا سے آن لائین نکاح کیا ،آن لائن نکاح تقریب میں اوشاق احمد شیخ کے والدین اور فلپائنی لڑکی میکونا کے والدین نے شرکت کی،اوشاق احمد شیخ  کا کہنا ہے کہ ہماری ایک سال قبل فیس بک دوستی ہوئی بعد میں شادی تک بات پہنچی،آن لائن نکاح میں میکونا نے اسلام قبول کیا اور وہ پاکستان آنا نہیں چاہ رہی مجھے فلپائن جانا ہوگا،فلپائن حکومت نے پہلے ان لائین نکاح کا بولا پھر ویزا دینے کا بولا ہے ۔

مزیدخبریں