بہن نے آشنا کے ساتھ ملکر سگے بھائی کو قتل کردیا

3 Sep, 2023 | 02:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  ناجانے کیوں خواہشات کی تکمیل میں انسان اس قدر بہک جاتا ہے کہ خون سفید ہو جاتا ہے، پاکپتن میں سگی بہن نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر آشنا کیساتھ مل کر بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر الزام 'نامعلوم افراد' پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں زمیندار کی سگی بہن نے آشنا کے ساتھ ملکر زندگی چھین لی۔ ملزمہ سلمیٰ اپنے بھائی کے ملازم سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر بھائی راضی نہیں ہو رہا تھا۔

ملزمہ  جو بھائی کے ملازم سےکی محبت میں اس قدر اندھی ہو چکی تھی  اس نے  ملازم سے مل کر پلان بنایا کہ پہلے بھائی کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں پھر شادی کر لیں گے۔ دونوں نے منصوبے پر عمل کیا اور زمیندار کو جان سے مار ڈالا۔ بعد ازاں نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا ڈرامہ رچایا اور خود مگرمچھ کے آنسو بہاتی رہی۔ 

پولیس نے ملازم کی مشکوک حرکتوں پر اسے شامل تفتیش کر لیا تو اس نے سب کو اگل دیا، مسلسل رنگ بدلتی بہن کو بھی گرفتار کیا گیا تو اسے بھی سچ بتانا ہی پڑا۔ رشتے داروں کو پتہ چلا تو انہوں نے ملزمہ کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں