معروف اداکارہ انتقال کرگئیں  

3 Sep, 2023 | 02:24 PM

(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی معروف اداکارہ اور ماڈل سلوینا لونا غلط پلاسٹک سرجری کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔  سلوینا لونا مختلف امراض کی شکار تھیں جوکہ کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے پیدا ہوئیں تھیں۔ 

 اداکارہ سلوینا لونا کو پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد گردوں کا مرض لاحق ہو گیا اور وہ کئی برس تک اس کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے وہ 2011 سے اس مرض میں مبتلا تھیں۔

 عالمی میڈیا نے سلوینا لونا کے وکیل فرنینڈو برلانڈو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائف سپورٹ پر زندہ تھیں اور ان کے خاندان والوں نے اسے منقطع کروانے کا فیصلہ کیا۔

 سلوینا لونا گُردوں کے علاوہ بھی سات امراض کی شکار تھیں جو کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ یہ سرجری کئی برس پہلے اینیبال لوٹوکی نامی ڈاکٹر نے کی تھی جو اس وقت بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

 پلاسٹک سرجری کے بعد وہ جن امراض میں مبتلا تھیں وہ بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتی ہیں، تاہم اس سے ملتی جلتی کئی اور اموات بھی ہوئی ہیں۔ سلوینا لونا کو کِڈنی ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اور ہر ہفتے ان کے تین ڈائلسز ہوتے تھے۔

مزیدخبریں