افسوسناک خبر،کار دریائے نیلم میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق  

3 Sep, 2023 | 10:54 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹھکہ چھون کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 حکام کے مطابق کار مظفرآباد سے گاؤں جھینگ جا رہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

 افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں جبکہ نعشوں کو نکال کر آبائی گاؤں جھینگ روانہ کر دیا گیا ہے۔

 اس حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی۔

مزیدخبریں