خاتون کے ہاں بیک وقت5 بچوں کی پیدائش

3 Sep, 2023 | 10:40 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بہاولپور میں گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، بچوں میں 4 لڑکیاں اور  ایک لڑکا شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون کا شوہر کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور 1 لڑکا شامل ہے، کمزور ہونے کے سبب بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں