پی ٹی آئی چیئر مین  اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار

3 Sep, 2023 | 09:39 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین  اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قانونی ٹیم  کے ارکان انتظارپنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا ، گوہرعلی اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالا گیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگو کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہو گا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟

 جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مکمل فٹ اور تندرست ہیں ، ان کا پیغام ہے سیاسی استحکام آنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔

مزیدخبریں