گھریلو تنازع پر نواسے کی فائرنگ سے نانی اورماموں سمیت 4 افراد جاں بحق

3 Sep, 2023 | 09:25 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: مردان کے علاقے بارہوتی میں گھریلو تنازعے پر مبینہ طور پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی ہی نانی، ماموں اور ممانی سمیت 4 سالہ کزن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم کی لاش بھی ملی ہے تاہم ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے خودکشی کی یا اسے مارا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم رئیس نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کے ماموں وقار، نانی، ممانی اور 4 سالہ کزن اذان شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ملزم کی لاش بھی ماموں کے گھر سے کچھ فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کیسے پیش آیا اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں البتہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں