سٹی42: کیا آپ کے موبائل فون کا کیمرہ کسی ھیکر کے قبضے میں تو نہیں؟ موبائل فون کا کیمرہ ہیک ہوجائے تو کیسے معلوم کریں؟
موبائل ہیک ہونا خطرناک ثابت ہو سکتا ہےلیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک موبائل فون کے کیمرے کا ہیک ہو ناہے کیونکہ اس سے تمام تصاویر اورویڈیوز جو آپ بناتے ہیں وہ دوسروں کی دسترس میں چلی جاتی ہیں اور اس کا نتیجہ شدید نوعیت کے نقصانات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔۔
’وی پی این اوورویو‘ کمپنی، جو کہ انفارمیشن سکیورٹی کے حوالے سے معروف ہے، کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی موبائل فون کے کیمرے کو ہیک کرنا ہیکرکے لیے کوئی مسئلہ یا مشکل امر نہیں ہوتا۔
اس مقصد کے لیے ہیکر کو بعض ایسے کوڈز استعمال کرنے پڑتے ہیں جن کے ذریعے وہ کیمرے کو باسانی ہیک کرسکتے ہیں۔
ہیک ہونے والے فون کے مالک کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا کہ ان کا موبائل کا کیمرہ ہیک ہوگیا ہے۔
موبائل کیمرہ ہیک ہونے کی علامات
چند نشانیوں کے ذریعے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ فون کا کیمرہ ہیک تو نہیں ہوگیا۔
’وی پی این اوورویو‘ کے ماہر مارکس کا کہنا ہے کہ پیکنگ پروگرامز کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ان پروگراموں کی نشاندہی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ’تاہم اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ بعض ایسی علامات ہوتی ہیں جن کے ذریعے صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ ان کے موبائل کا کیمرہ ہیک ہوگیا ہے۔‘
فون کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہنا اورکیمرے کے لیے کور کا استعمال کرنا اہم ہے۔
اپنے فون کی بیٹری ختم ہونے کے دورانیے پر گہری نگاہ رکھیں۔ استعمال نہ کرنے کے باوجود بیٹری جلدی ختم ہورہی ہے تو فون میں انسٹال اپیلی کیشنز کا جائزہ لیں اورمعلوم کریں کہ کوئی ’میل ویئر‘ تو فون میں سرائیت نہیں کرگیا جس نے کیمرے کو کنٹرول کر کےآن کردیا ہو۔
اگر فون کے کیمرے کی لائٹ ٹمٹاتی ہوئی دکھائی دے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا کیمرہ ہیک ہو گیا ہے۔
آئی فون میں کیمرے کے استعمال کے وقت اس کے فرنٹ پر ایک سبز لائٹ نقطے کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔ اگریہ لائٹ خود بہ خود بند اورکھل جائے تو یقینی طورپرآپ کے فون کا کیمرہ کسی اورکے قبضے میں جاچکا ہے۔
اس صورت میں فوری طورپر میل ویئراسکین چلانا ضروری ہوگا تاکہ اس بارے میں آپ تسلی کرسکیں کہ کیمرہ ہیک نہیں ہے۔
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لائٹ بغیرجلے بھی کیمرہ ہیک کر لیا جاتا ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب ہیکرآپ کا کیمرہ ہیک کرکے اس کی لائٹ کو آف کردے یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے سیٹنگ میں اسے خود ہی آف کیا ہوا ہو۔
اگر آپ نے فون پر بیگ گراونڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز اسٹاپ کیا ہوا ہو اوراس کے باوجود ایپلی کیشنز از خود آن ہوجائیں تو یہ اس بات کی علامت ہیں کہ کیمرہ ہیک ہوچکا ہے۔