پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف سے پٹرول پر ہرماہ ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ؟ مفتاح اسماعیل

3 Sep, 2022 | 06:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مفتاح اسماعیل نے کہا  آئی ایم ایف میٹنگ سے ایک دن پہلے اکسا رہے ہیں اسے روکو،  آپ کے لئے عمران خان اہم ہوں گے لیکن ہمارے لئے ملک کا مفاد مقدس ہے، کیا پیٹرول پر ٹیکس ہر ماہ بڑھانے کا معاہدہ آپ نے نہیں کیا؟

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف میٹنگ سے ایک دن پہلے اکسا رہے ہیں اسے روکو، شوکت ترین نے واضح کہا کہ ہم ان کو  اسکاٹ فری نہیں جانے دیں گے، شوکت ترین ملکی مفاد کیخلاف جھوٹ بولنا بند کریں، عمران خان نے پاکستان کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ کیا، پنجاب اور کے پی کے نے خط لکھا لیکن نے بیوروکریٹس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، آپ کے لئے عمران خان اہم ہوں گے لیکن ہمارے لئے ملک کا مفاد مقدس ہے۔ 

کیا آپ  نے معاہدہ نہیں کیا کہ ہرماہ پیٹرول پر ٹیکس بڑھائیں گے؟ عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے تو کیا یہ قرضہ کم کیا؟ آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کرارہے تھے یا پاکستان کی؟ شہباز شریف نے ایک دن بھی پیڑول کی قلت نہیں ہونے دی، لوڈشیڈنگ ختم کی، 40 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہناتھا  کہ سیلاب سے علاقے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور آپ سیاست کررہے ہیں، 60 سے 70 ارب روپے خرچ ہوں گے لیکن متاثرین کو پیسے دیں گے وہ مشکل میں ہیں,لوگوں کو معیاری آٹا فراہم کریں گے،ہم مانتے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، اگلے دو ماہ میں مہنگائی پر قابو کر لیں گے.

مزیدخبریں