(سعید احمد) مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی 2نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر ذرائع کے مطابق ریل کار 109اپ اور 110ڈاؤن ٹرین کا آغاز 5 اکتوبر کو کیا جائے گا، دوسری ریل کار 117اپ اور 118ڈاون ٹرین کا آغاز 6اکتوبر سے کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی کے مابین دوطرفہ 8ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں.