(ویب ڈیسک) ٹیکسلا میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھی کیساتھ مل کر لڑکی سے زیادتی اور تیزاب پھینک کر مارنے کی کوشش ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کر لیا،واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ کوثر نامی شخص شادی کا جھانسہ دیکر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ کوثر نامی شخص کا دوست ٹیکسلا میں تعینات کانسٹیبل شاہد نے بھی زیادتی کی، متاثرہ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے تھانہ کوہسار کی حدود میں گاڑی پر تیزاب ڈال کر مارنے کی کوشش بھی کی۔
پولیس کے مطابق خاتون شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے ، خاتون نے سابقہ شوہر سے خلع لے رکھی ہے،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں دونوں ملزمان پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔