لاہور کا تعلیمی بورڈ مہنگائی میں پیچھے نہ رہا

3 Sep, 2022 | 03:41 PM

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے تحت پیپر دینے والے لاکھوں طلبا کیلئے بُری خبر،تعلیمی بورڈ نے پیپروں کی ری چیکنگ فیس میں 400 روپے اضافہ کردیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل فی پیپر کیلئے ری چیکنگ فیس 700 روپے وصول کی جاتی تھی، چیکنگ فیس بڑھنے کے بعد فی پیپر 1100 روپے کردی گئی ، ری چیکنگ فیس بڑھنے پر طلبا پریشانی سے دوچار ہیں۔

طلباکا کہنا ہے کہ پیپروں کی ری چیکنگ فیس پہلے ہی بہت زیادہ تھی،مہنگائی کے اس دور میں فیس بڑھانا انصافی ہے۔ طلبانے چیئرمین بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ حکام پیپروں کی ری چیکنگ فیس میں کمی کریں۔
دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا معاوضہ بیس فیصد بڑھنے کی وجہ ری چیکنگ فیس بڑھائی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں