(ویب ڈیسک) صحت کارڈ پر علاج، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کا شیئر طے نہ ہوسکا، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور طبی عملے نےشیئر پر از سر نو نظر ثانی کرنا تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ ہیلتھ کارڈ پر علاج سے گریزاں ہے، شیئرکا تعین نہ ہونے کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کو فوقیت نہ مل سکی، صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے رجحان میں اضافہ ہوگیا، ایک برس سے سرکاری ڈاکٹرز اور عملہ صحت کارڈ پر مناسب شیئر کے تعین کا منتظر ہے۔
صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج نظر انداز ہونے سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں کےسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود صحت کارڈ پر علاج سے گریز ہیں، سرکاری ہسپتالوں کو صحت کارڈ سے بہت کم ریونیو مل رہا ہے ۔
صحت کارڈ پر علاج کرانے والوں کیلئے بری خبر
3 Sep, 2022 | 02:59 PM