ایشیا کپ : سپر فور کی لائن اپ مکمل،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

3 Sep, 2022 | 11:23 AM

ویب ڈیسک:اپشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ طے پاگیا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ دوسرا ٹاکرا کل ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سپر فور کے پہلے میچ میں  آج شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔

قومی ٹیم سات ستمبر کو افغانستان  کیخلاف میچ کھیلے گی۔ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کا  نو ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہو گا۔یاد رہے کہ گروپ اسٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد  پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

مزیدخبریں