ویب ڈیسک :آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کانام فیٹف کی گرےلسٹ سےنکلنےکی راہ ہموارہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فیٹف اور ایشیا پیسیفک گروپ کےساتھ مل کرکام کیا اور منی لانڈرنگ، ٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلئےٹھوس اقدامات کئے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان نے2018اور2021کےایکشن پلان میں شامل تمام نکات مکمل کرلئے جب کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپ اور رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی۔ پاکستان نےمشکوک مالی ٹرانزیکشنزپرکارروائی کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔ تجارتی منی لانڈرنگ روکنےکیلئےمتعلقہ اداروں کےاہلکاروں کی تربیت کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرےلسٹ سےمتعلق فیصلہ فیٹف کے16سے21اکتوبرتک پیرس اجلاس میں ہوگا۔