ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی تیل کی قیمت پر کیپ لگانے پر اتفاق

Russian Oil
کیپشن: Russian Oil
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مغرب کی سات بڑی معیشتوں کی تنظیم جی سیون نے روسی تیل کی قیمت پر کیپ لگانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جی سیون تنظیم کے مطابق اس پابندی کا مقصد عالمی مہنگائی کو مزید ہوا دیے بغیر یوکرین میں جنگ کرنے کی روسی صلاحیت کو کم کرنا ہے۔ جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی مقرر کردہ حد قیمت سے زیادہ تیل کی بحری ٹرانسپورٹ میں مدد کرنے والی تمام سہولیات کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے گی، ان میں تیل کی شپمنٹ کیلئے فنانس اور بیما کی سہولیات شامل ہو سکتی ہیں۔

روسی تیل کی حد قیمت کا اطلاق یورپی یونین کی جانب سے روس پر اگلے مرحلے کی پابندیوں کے ساتھ ہی دسمبر میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ روس نے پہلے سے ہی قیمت کی حد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو تیل کی برآمد بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔