ویب ڈیسک: میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو ایک اور مقدمے میں تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر میانمار کی پہچان بننے والی آنگ سان سوچی گزشتہ سال ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد سے ہی زیر حراست ہیں۔
ان پر نومبر 2020 کے عام انتخابات میں سازباز کا الزام تھا، آنگ سان سوچی کو اس سے پہلے بھی دیگر مقدمات میں 17 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔