امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

3 Sep, 2022 | 08:54 AM

ویب ڈیسک: امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے  روانہ ہو گئے، اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔

سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام سؤزی دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب  امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔جنرل مائیکل ایرک نے جلد ایک ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا عندیہ دیا۔ امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی، جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں