ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک نے رابطہ کیا اور سیلاب سے متعلق گفتگو کی۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔جنرل مائیکل ایرک نے جلد ایک ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا عندیہ دیا۔ امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی، جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔
آرمی چیف نے مشکل وقت میں تعاون پر امریکا سے اظہارِ تشکر کیا۔
U.S. Central Command statement on flooding in Pakistanhttps://t.co/eyeo4YeDhp pic.twitter.com/SkcdJ9vfTu
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 2, 2022