(ویب ڈیسک)اداکارہ حرامانی کی بارش سے لطف اندوز ہوتے تصاویر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بارش سے لطف اندوز ہوتے تصاویر شیئر کی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں کہاہے کہ ”بارش ہو اور حرامانی رک جائے ایسا تو ہوہی نہیں سکتا،اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد وہاب سوری،میک اپ دوبارہ کردیناکچھ نہیں ہوتا،کیونکہ چاندنی تو نہائے گی اس بارش میں ۔
اداکارہ کی جانب سے تصویر سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی ان کے مداح بھی میدان میں آگئے اور حرامانی کی تصاویر کوخوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس بکس تعریفوں سے بھر گیا ہے۔تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالے تھوڑا وقت ہی گزراہے ابتک سوا لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،حکومت کی جانب سے سیلابی صورتحال سے بچاﺅ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔