طالبان کا پنجشیر پر بھی کنٹرول کا دعویٰ

3 Sep, 2021 | 10:16 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی پنجشیر کے تمام 34 اضلاع پر انہوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اب تک ناقابل تسخیر رہنے والی وادی پنجشیر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق سابق افغان نائب صدر  امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی میثم نذارے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میڈیا کو طالبان کے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پنجشیر پر قبضے کا طالبان کا دعویٰ درست نہیں ، این آر ایف نے بہادری سے ان کے تمام حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مخالفین کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ احمد مسعود کی سربراہی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والے قومی مزاحمتی پرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) کے ترجمان نے بھی طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

مزیدخبریں