اداکارہ سارہ خان کی نئی پوسٹ نے دھوم مچا دی

3 Sep, 2021 | 09:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسڑی کا معروف نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں  جس نے انڈسٹری کے پراجیکٹ اور ڈراموں کو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے ایسے مقبول بنایا کہ ناظرین نے ان کو خوب پسند کیا، اداکارہ سارہ خان کے حالیہ ڈرامے ' رقص بسمل' کو بے حد سراہا گیا، سارہ خان کی کچھ نئی تصاویرمنظر عام پر ہی مقبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی اداکاری کو ڈرامہ سے ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور رایئٹر کے علاوہ ان کے مداحوں بھی خوب پسند کرتے ہیں، سارہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکیں، تصاویر میں انہوں نے پیلے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے جس میں اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لفظ' لاپتہ'لکھا۔

خوبرو اداکارہ نے ایک ہاتھ میں سرخ رنگ کی انگوٹھی بھی پہنی، ہاتھ میں میچنگ کرتا پرس بھی تھام ہوا ہے،مختلف انداز اپنائیں وہ فرحندہ فاطمہ برانڈ کی نمائش کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سارہ خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جو کہ مداح کو بھاگئی،ویڈیو میں سارہ خان سفید لباس میں ملبوس تھیں جس میں وہ اور بھی دلکش لگ رہی تھیں۔

مزیدخبریں