(عمران یونس) کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔
کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی شدت کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی بندش کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی شدت کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سرکاری و نجی سکولوں کو بھی کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔