ٹک ٹاک پر مقبول ہونے کیلئے نوجوان شہریوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے

3 Sep, 2021 | 08:07 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: سستی شہرت کے بخار میں مبتلا نوجوانوں کی انوکھی حرکت، واپڈا ٹاؤن میں ٹک ٹاک کےشوقین نوجوانوں نے گینگ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک کا استعمال کرنے والا ہر فرد اپنے آپ میں فنکار ہےاور اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ یہ ہی نہیں ٹک ٹاک کے مثبت استعمال کے ساتھ منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ لیکن لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں نوجوان نے اپنا ایک گروپ بنا لیا ہے۔

نوجوان راہ گیروں کو روک کر تشدد کرتے اور ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ ٹک ٹاک بنانےکے دوران راہگیروں پر وحشیانہ تشدد کیا جاتاہے۔ گینگ کا مقصد ٹک ٹاک پر تشدد کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے خوف پھیلانا ہے۔تشدد کا شکار متعدد نوجوانوں نےستوکتلہ تھانہ میں شکایت کی۔

متعدد ویڈیوز کی موجودگی کے باوجودپولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سوشل میڈیاپرنوجوانوں پرتشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت جاری کردی ہیں۔  

مزیدخبریں