ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائرہ بانو کا مرض خطرناک نکلا

Saira bano
کیپشن: Saira bano
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرحوم بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو   چند دنوں سے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں، اُنہیں کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذر ائع کے مطابق سائرہ بانو کا ممبئی کے ہندوجا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔سائرہ بانو کو ہائی بلڈ پریشر ،سانس میں دشواری اور ہائی شوگر کے بعد 28 اگست کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

جس کے بعد اُن کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس آگئی ہیں،سائرہ بانو کے ٹیسٹ کی رپورٹس کے مطابق اُنہیں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس بیماری میں دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے، دل کے پٹھوں کا حصہ ٹھیک طرح سے کام کرنے سے قاصر ہوتا ہے یا مر جاتا ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کی موت کے بعد سے ڈپریشن سے بھی لڑ رہی ہیں، اُنہیں زیادہ نیند نہیں آتی ، وہ گھر جانا چاہتی ہیں۔