لاہور ڈائیو ٹرمینل چھاپہ، کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بسیں بند

3 Sep, 2021 | 07:34 PM

Arslan Sheikh

شہزاد خان ابدالی: نو ویکسین،نو سروس اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاررواں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سٹی فیضان احمد نے ڈائیو ٹرمینل پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 بسیں بند اور انتظامیہ کو  1 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئے سخت ترین اقدامات کرنا شروع کردیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے ڈایئو بس ٹرمینل کا دورہ کیا اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
اے سی سٹی فیضان احمد نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دوبسیں بند کردیں اور ڈایئو بس ٹرمینلز انتظامیہ کو  1 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ فیضان احمد نے کہا کہ عوامی مقامات پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی ہدایات واضح ہیں۔ 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں 4 سے  12ستمبر تک خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی۔ لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا نئی پابندیوں میں جکڑےگئے جبکہ خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال اور رحیم یار خان بھی پابندیوں کی زدمیں آگئے۔  پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباداورڈی آئی خان کےاضلاع بھی فہرست میں شامل ہیں۔

متاثرہ اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی، ان ڈور جم بھی بند ہونگے، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات کا انعقاد بھی نہیں ہوسکےگا جبکہ شادی بیاہ کی تقریبات صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک محدود رہیں گی۔
دوسری طرف ملک بھرمیں کورونا مزید 57 افراد کو نگل چکا ہے، اموات چھبیس ہزار سے تجاوز کرگئیں، چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 787نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.33فیصد رہی۔

مزیدخبریں