صارفین منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے بے تاب ۔ دفاتر سے چھٹیاں لے لیں

3 Sep, 2021 | 07:01 PM

 ویب ڈیسک: ’آخر کار انتظار ختم ہوا۔‘ منی ہائسٹ کا آخری اور پانچواں سیزن دیکھنے کےلئے دنیا بھر میں جوش وجذبے کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ 
پاکستان سے لے کرافریقا تک ۔ اور یورپ سے لے کر امریکا اورمشرق وسطی تک ہرجگہ زوروشور سے تذکرہ ہے تو صرف منی ہائسٹ کا۔ ’منی ہائسٹ‘ مداحوں میں سیزن 5 کے ریلیز سے قبل ہی موضوع بحث رہا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ شو پر ٹرینڈز میں رہا۔
 ۔۔۔۔۔ٹوئٹر ہینڈل افریقہ پر لکھا گیا ہے کہ ’میرے دوست نے منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے چھٹی کی ہے، لوگوں نے منی ہائسٹ کو بہت سنجیدہ لیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین منی ہائسٹ سیزن سے اپنے اپنے پسندیدہ کردار کی خاص بات کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کچھ روز قبل انڈیا میں ایک نجی کمپنی کے سی ای او نے اپنے امپلائز کو منی ہائسٹ دیکھنے کے لیے چھٹی دے دی تھی۔ 

مزیدخبریں