(ویب ڈیسک)اس میں شک نہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے ساری دنیا کی نعمتیں اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے خود کو کیسے فٹ اور تندرست و توانا رکھیں اور ایسی کونسی غذائیں ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہیں۔
بہت سے لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر وہ کیلے کھاتے ہیں تو وہ وزن میں اضافہ کریں گے لیکن ماہرین صحت کہتے ہیں کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کیلوں کے استعمال سے وزن نہیں بڑھتا بلکہ ہماری مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے ۔کیلے ہماری قوت مدافعت بڑھاتے اور جسم کو صحت مند اور تندرست بنانے میں معاون ہیں۔
ماہرین نے گری دار میوے کے صحت سے متعلق اہم بھی فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کیلے اور گری دار میوے جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں، ہمیں روزانہ کیلے اور گری دار میووں کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے، اس سے ہماری دل کی صحت بہتر ہوگی، ہڈیاں اور دماغی صحت بھی مضبوط ہوگی۔ماہرین صحت نے کہا کہ کیلے اور گری دار میوے آپ کی جِلد کو نکھارتے اور ایکنی اور کیل مہاسوں جیسے مسائل سے نجات دلاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس آپ کے بالوں کی نشونما بھی بہتر طریقے سے ہوگی، کمزور بال مضبوط اور گھنے ہوجائیں گے۔