صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی انجیو گرافی

3 Sep, 2021 | 06:03 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کے دل میں تکلیف کے باعث اچانک طبیعت خراب، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں راجہ یاسر ہمایوں ک کی انجیو گرافی کے بعد سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انھیں گھر سے ایمرجنسی حالت میں پی آئی سی منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں ابتدائی طور پر انجیو گرافی کے بعد انھیں سٹنٹ ڈالا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صوبائی وزیر کو اچانک انجائنا کی تکلیف ہوئیی انجیو گرافی کے بعد انھیں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ۔

ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر تحسین کا کہنا ہے کہ یاسر ہمایوں کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، انھیں آج ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں