ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ممتاز فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ایک بار پھر اپنے روبہ صحت ہونے کی تصدیق کرنا پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پہلے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر چلائی گئی اور اب تک ان کی بیماری سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کہتے ہیں کہ اپنے مداحو ں کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی نام نہاد خبریں پہلے 2018 میں چلائی گئیں۔ پھر 2020 میں یہ مہم چلی اور سوشل میڈیا پر بعض لوگ اب بھی اسی طرح کی خبریں دے رہے ہیں۔
عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اب تک مختلف زبانوں میں 50 ہزار کے قریب گیت گا چکے ہیں۔