ویب ڈیسک: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ گروپ ملک کا کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بنیادی طور پر چین کی سرمایہ کاری پر انحصار کرے گا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت بنیادی طور پر چین کی سرمایہ کاری پر انحصار کرے گی۔ طالبان معاشی ترقی کے لیئے چین کی مدد سے لڑا لڑیں گے۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم چین کے نئے سلک روڈ منصوبے کو انتہائی اہم اور مفید تصور کرتے ہیں۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آنے والے دنوں میں خواتین کو یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔