کورونا ویکسین لگوائی ہے یا نہیں؟ اب بازاروں میں بھی پوچھ گچھ ہوگی

3 Sep, 2021 | 02:06 PM

Sughra Afzal

دیو سماج روڈ (شہزاد خان) شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، کورونا ویکسین لگوائی ہے یا نہیں؟ اب بازاروں اور مارکیٹوں میں پوچھ گچھ ہوگی۔ 

کمشنر لاہور محمد عثمان اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے 88 کمیٹیاں تشکیل دیدیں، کمیٹیاں شہر کے تمام 9 زونز میں کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول کے معاملات دیکھیں گی، ڈی سی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیوں میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلعی حکومت کے افسر شامل ہیں، پولیس تھانوں کی سطح پر معاونت کرے گی، کمیٹیاں مارکیٹس، بازاروں میں شہریوں، تاجروں کی انفرادی سطح پر بھی چیکنگ کا اختیار رکھیں گی، یہ معلوم کیا جائے گا کہ کورونا ویکسین لگوائی  ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  3 ہزار 787 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71ہزار 578ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.33فیصد رہی۔

مزیدخبریں