ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ لاہور اور اسلام آباد میں ہوگا

Junaid Safdar
کیپشن: Junaid Safdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی شادی کی دیگر تقریبات( رخصتی  اور ولیمہ) کے بارے میں آگاہ کردیا۔ 

نجی ویب سائٹ کے ساتھ ہوئی حالیہ گفتگو میں جنید صفدر نے بتایا کہ ’ رخصتی اور  ولیمے کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی، شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات  دسمبر میں ہوں گی۔

جنید صفدر سے ان کے ہنی مون کے بارے میں بھی سوال کیا گیا کہ وہ آخر کس ملک کا انتخاب کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایک بار دسمبر میں شادی ہو جائے، اس کے بعد اس کے بارے میں سوچیں گے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer